کوئٹہ ( پبلک نیوز) سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی طبیعت انتہائی ناساز ہو گئی ہے جس کے بعد ان کو ایدھی ائیر ایمبولینس کے ذریعہ کوئٹہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان کاکڑ کو کوئٹہ سے منتقلی کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عثمان کاکڑ بلوچستان میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما ہیں۔ گزشتہ روز وہ اپنے گھر پہ گر پڑے تھے۔
گرنے کی وجہ سے ان کو زیادہ چوٹیں آئیں جس کے بعد کوئٹہ کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی حالت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کراچی ریفر کیا گیا۔