یو اے ای نے کون کونسے ممالک پر سفری پابندیاں ختم کر دیں؟

یو اے ای نے کون کونسے ممالک پر سفری پابندیاں ختم کر دیں؟
دبئی (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ جس پر اماراتی حکومت نے اہم اعلان کر دیا ہے۔ یو اے ای حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تین ممالک کے شہریوں کو سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بھارت، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات آنے کی مشروط اجازت ہو گی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی ہفتہ کو فضائی سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا۔ جس کے بعد تین ممالک پر عائد پابندی بدھ 23 جون سے ختم ہو جائے گی۔ امارات کی منظور شدہ ویکسین لگوانے والے ہی سفر کرنے کے مجاز ہوں گے۔دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد اڑتالیس گھنٹے قبل کرائی گئی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔ امارات پہنچنے پر لازم ہو گا کہ دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہو گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔