نئے سربراہ نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

نئے سربراہ نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، ایئرمارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے، تقریب کے دوران انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعدازاں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے سبکدوش ہونے والے ایئرچیف مارشل کو سلامی دی۔

پاک فضائیہ کے سابق سربراہ مجاہد انور خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ 40 سال تک فضائیہ میں خدمات انجام دینا باعث فخر ہے، پاک فضائیہ کے ہر سپاہی کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تعاون کرنے پر پرنسپل سیکریٹریز، اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایئر چیف مارشل مجاہدانورخان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ ہے، ظہیر احمد بابر کو فضائیہ کا نیا سربراہ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، پاک فضائیہ ہر چیلنج کے مقابلے کیلئے تیار ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔