’’استعفوں کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی‘‘

’’استعفوں کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی‘‘

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق مولانا نے نواز شریف کو آصف زرداری سے رابطے بارے اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے گفتگو میں کہا کہ زرداری کو واضح کر دیا کہ استعفوں کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی، لانگ مارچ ہر صورت ہو گا، حکومت مخالف تحریک زور شور سے جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق مولانا کا نوازشریف سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی، پھر صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن دیا، پیپلزپارٹی نے ساتھ نہ بھی دیا تو لانگ مارچ، دھرنا ہو گا۔

اس موقع پر نواز شریف نے مولانا کو ہر فیصلے پر حمایت کی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آپ کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑے گی، جب کہیں گے ہم استعفے آپ کے پاس جمع کرا دیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔