کراچی (پبلک نیوز) این اے 249 کے ضمنی انتخاب کا معاملہ مزید الجھ گیا۔ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کر گٸے۔
اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی کراچی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ این اے 249 پر پارٹی کی جانب سے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے کے باعث اختلافات شروع ہوٸے تھے۔
یاد رہے کہ فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی نشست سے اس وقت مستعفی ہو گئے جب انھوں نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا۔ ان کے استعفیٰ کے بعد این اے 249 کی نشست خالی ہوئی تھی۔