ویمن یونیورسٹی صوابی میں 22 مارچ سے تمام کلاسز آن لائن کرنے کا اعلان

ویمن یونیورسٹی صوابی میں 22 مارچ سے تمام کلاسز آن لائن کرنے کا اعلان

صوابی (پبلک نیوز) ویمن یونیورسٹی صوابی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس۔ صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کا اظہارِ تشویش۔

تفصیلات کے مطابق ویمن یونیورسٹی صوابی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے اقدامات لیتے ہوئے 22 مارچ سے تمام کلاسز آن لائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے لئے تمام کلاسز آن لائن کر رہے ہیں۔ مزکورہ فیصلہ جامعہ کی اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ صرف ریسرچ کے طلبہ جامعہ آئینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے کیسز کی بنا پر فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہمارے لئے طالبات، اساتذہ اور ملازمین کی صحت سب سے اہم ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔