ہیلتھ کیئر ورکرز کیلئے اچھی اور بری خبر ایک ساتھ

ہیلتھ کیئر ورکرز کیلئے اچھی اور بری خبر ایک ساتھ

لاہور (پبلک نیوز) ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ہیلتھ کیئر ورکرز کے لئے اچھی اور بری خبر ایک ساتھ سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کیئر ورکرز کے لئے بری خبر کے کہ ورکرز کی مزید رجسٹریشن نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو اب انکی عمر کے مطابق عام شہریوں کے ساتھ رجسٹرکیا جائے گا۔ ہیلتھ کیئر ورکرز کی سہولت کے لئےایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کےہال 3 کاونٹر نمبر 11 کو ہیلتھ کئیر ورکرز کے لئے مختص کر دیا گیا ہے۔

ہیلتھ کیئر ورکرز کو دن 2بجے کے بعد دوسری ڈوز لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔ تمام ہیلتھ کئیر ورکرز ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کےلئے اپنا شناختی کارڈ اور سروس کارڈ ہمراہ لائیں۔ صوبہ بھر میں 107,793 ہیلتھ کئیر ورکرز کو ویکسین کی پہلی جبکہ 34,621 کو دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔ کورونا وائرس ویکسینیشن کے لئے اب تک 5 لاکھ 23 ہزار 8 افراد کورجسٹر کیا گیا ہے ۔

291,511 افراد کو ویکسینشن کا تصدیقی میسج ارسال کیا جاچکا ہے۔ کورونا وائرس یا ویکسینیشن سینٹرز سے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے 1033پر رابطہ کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔