ریاض (ویب ڈیسک) سابق امام مسجد الحرام شیخ محمد علی الصبونی کا 91 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شیخ محمد علی الصبونی کا انتقال ترکی میں ہوا۔ وہ ترکی کے علاقہ یلوا میں تھے۔ جمعہ کے دن 19 مارچ 2021ء بمطابق 6 شعبان 1442ہجری کو ان کا انتقال ہوا۔
واضح رہے کہ شیخ محمد علی الصبونی کا جنم شام میں ہوا۔ 28 سال پہلے بطور لیکچرار کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں تعینات ہوئے۔ امہ القرا یونیورسٹی بھی پروفسیر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ انھوں نے تفاسیر کی متعدد کتابیں بھی تحریر کیں۔