وزیر اعلی پنجاب کا سیاسی معاون کون مقرر، اہم نام سامنے آگیا

01:31 PM, 19 Mar, 2024

ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے سیاسی معاون کا نوٹی فکیشن جاری ،ذیشان  عاشق ملک کو وزیر اعلی پنجاب کے سیاسی امور کے معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے پنجاب حکومت کے بنتے ہی پنجاب کابینہ میں اہم تعیناتیاں کی جارہی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کے سیاسی معاون کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 نوٹی فکیشن کےمطابق ذیشان عاشق ملک بطور سیاسی  تنخواہ اور مراعات لیں گے،ایوان وزیر اعلی نے  ذیشان ملک  کی تعیناتی کا آڈر جاری کر دیا ہے، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب ساجد ظفر ڈال نے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

  جبکہ  محترمہ صائمہ فاروق کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا پرسنل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔

مزیدخبریں