لنکڈ ان میں گیمز کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

لنکڈ ان میں گیمز کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت   لنکڈ ان میں گیمز کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈان  کو لوگ زیادہ تر ملازمت کی تلاش کیلئے  استعمال کرتے ہوئے  اور اس پلیٹ فارم میں اسی سے متعلق فیچرز بھی متعارف کرائے جاتے  ہیں ۔تاہم اس بار لنکڈ ان میں صارفین کیلئے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت لنکڈان میں گیمز کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر بزل گیمز جیسے ورڈل یا اسی طرح کی دیگر گیمز کو لنکڈان کا حصہ بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ   لنکڈ ان  کو استعمال کرنے والوں کی تعداد 1 ارب سے زائد ہے  اور  اس کا استعمال زیادہ تر ملازمت کی تلاش کیلئے کیا جاتا ہے تاہم  کمپنی کو توقع ہے کہ گیمز کے اجافے سے لنکڈ ان پر صارفین کی انگیجمنٹ بڑھے گی ۔

لنکڈ ان کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ   گیمز سے لوگوں کے درمیان بات چیت بڑھے گی اور ان کے باہمی تعلقات بھی گہرے ہوں گے۔

اس سے قبل فیس بک نے بھی ماضی میں گیمز کو متعارف کرایا تھا مگر  انہیں توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔