مدینہ منورہ میں رات بھر بارش، موسم مزید خوشگوار

مدینہ منورہ میں رات بھر بارش، موسم مزید خوشگوار
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) مدینہ منورہ میں رات بھر ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بارش کا سلسلہ نویں رمضان المبارک کی رات کو شروع ہوا،جو صبح تک جاری رہا۔ مدینہ منورہ میں بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مسجد نبوی میں ماہ مقدس کی مناسبت سے خصوصی عبادات جاری ہیں،رم جھم کے باوجود زائرین نے عبادات جاری رکھیں جبکہ زائرین مسجد نبوی میں ابر رحمت کا لطف اٹھاتے رہے۔

واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے انظامیہ نے خصوصی تدابیر اختیار کر لیں۔

Watch Live Public News