ممبئی: موسلادھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،ٹریفک کا نظام درہم برہم

ممبئی: موسلادھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،ٹریفک کا نظام درہم برہم

(ویب ڈیسک ) ممبئی میں   موسلادھار بارش سے سڑکیں   ندی نالوں کا  منظر پیش کرنے لگیں ، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور متعدد  پروازیں متاثر ہوئیں۔

بھارت کے شہر ممبئی میں مسلسل چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، موسلادھار بارش سے سڑکیں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں۔سڑکوں  اور ریلوے لائنوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔

 شدید بارشوں  کے باعث  پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوگئی، کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔

مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے موسلادھار بارش کے  پیش نظر  حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی  ہے۔انہوں نے ایکس پر بیان میں کہا کہ  ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس ، مقامی انتظامیہ ، شہری ادارے، پولیس وغیرہ کو ہندوستانی محکمہ موسمیات سے موسم کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ لینی چاہئے اور شہریوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے اس کے مطابق منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔

Watch Live Public News