مائرہ قتل کیس ٗ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

مائرہ قتل کیس ٗ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
لاہور(پبلک نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ٗ اس کی موت کے حوالے سے حیران کن انکشافات۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں قتل ہونیوالی پاکستانی نژاد مائرہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ٗ پوسٹمارم رپورٹ پبلک نیوز نے حاصل کر لی ٗ مائرہ برطانیہ سے پاکستان ایک کزن کی شادی میں شرکت کیلئے آئی تھیں جہاں پر انہیں برطانیہ میں کورونا کی وجہ سے پاکستانی مسافروں پر پابندی کی وجہ سے پاکستان میں رہنا پڑ گیا۔ مائرہ کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ٗ مائرہ کے منہ اور گردن پر دو فائر مارے گئے ٗمائرہ کی گردن پر پھندے کا نشان پایا گیا ٗ مائرہ کی گردن، بازوں اور دونوں ہاتھوں پر خراشیں بھی پائی گئی ٗ بال کھنچنے سے سر پر بھی سوجن پائی گئی ٗ منہ پر گولی لگنے سے دانت بھی ٹوٹے ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News