پی ایس ایل 6 ایک بار پھر ملتوی

پی ایس ایل 6 ایک بار پھر ملتوی

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کورونا وائرس کی نظر ہو گئی۔ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں سے متعلق تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔ حکام کی جانب سے بقیہ میچ ملتوی کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں انعقاد کی مشکلات کے باعث میچز ملتوی کیے گئے۔ یو اے ای حکومت کی جانب سے گرین سگنل کے باوجود انعقاد ممکن نہیں ہے۔ یو اے ای حکومت کی جانب سے سخت شرائط نے مشکل میں ڈال دیا۔

میچ مؤخر کرنے کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) حکام اور فرنچائزمالکان کی مشاورت سے ہوا۔ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچ یکم جون سے شیڈول تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔