باچا خان ایئرپورٹ پر 32فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا

باچا خان ایئرپورٹ پر 32فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا

پشاور (پبلک نیوز) باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کے وار جاری، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ ایئرپورٹ منیجر نے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر ایئرپورٹس پر کام کرنے والے ویجلنس، ایئرپورٹ سروسز اور برج آپریٹرزمتاثر ہوئے ہیں۔ بیرون ملک سے کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو کورونا کا پھیلاو کا سبب بنے۔

مجموعی طور پر پشاور ایئرپورٹ پر خلیجی ممالک سے آنے والے80سے زائد مسافرکورونا وائرس میں مبتلا نکلے تھے۔ ایئرپورٹ پر ہنگامی بنیادوں پر ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ اسپرے بھی کیا جا رہا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔