بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

کوئٹہ ( پبلک نیوز) بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔

کنٹرولر انٹرمیڈیٹ بورڈ نے تصدیق کر دی ہے کہ بلوچستان میں 25 مئی سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہونا تھے جو ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ امتحانات منسوخی کے بعد نئی تاریخ کا ابھی تک نہیں بتایا گیا۔ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔