ماچو پیچو جسے دنیا کے سات عجوبوں میں شامل کیا گیا

ماچو پیچو جسے دنیا کے سات عجوبوں میں شامل کیا گیا
ماچو پیچو دنیا کا ایک ایسا خوبصورت علاقہ ہے جس کو دیکھ کر آپ اس کی دلچسپ طرز تعمیر میں محو ہو جائیں ، اس کو دنیا کے سات عجوبوں میں شامل کیا گیا ہے ۔ ماچو پیچو ویسٹرن ساؤتھ امریکہ کے ملک پیرو میں موجود ہے. پیرو کی سرحدیں برازیل، کولمبیا اور چلی کےساتھ ساتھ بحراوقیانوس سے ملتی ہیں. ماچو پیچو اس ملک میں سطح سمندر سے 7000 فٹ کی بُلندی پر قائم ہے ۔ ماچو پیچو پیرو میں سب سے زیادہ سیاحت کیا جانے والا ایک چھوٹا سا شہر ہے، جو پہاڑ کی چوٹی پر قائم ہے ۔اسے 1450 عیسوی کے قریب "انکان” بادشاہوں نے تعمیر کیا. ماچو پیچو کو یونیسکو ورلڈ ہریٹیج سائٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے. 2007 میں اسے نئے سات عجوبوں میں بھی شامل کیا گیا ۔ ماچو پیچوکے مطلب کی اگر بات کریں تو پیرو میں بولی جانے والی ایک زبان کوئچو کے 2 لفظو ں ماچو یعنی پُرانا اور پیچو یعنی پہاڑ کے ہیں ۔ اس پرانے پہاڑ کے اوپر 150 کے قریب تعمیرات کی گئی ہیں، جن میں گھر، ٹیمپل ، پبلک باتھ رومز اور پناہ گاہیں شامل ہیں۔ ان کو بڑے پتھروں سے بنایا گیا ہے اور مانا یہ جاتا ہے کہ یہ بڑے پتھر یہاں سینکڑوں لوگوں نے مل کر اور دھکا لگا کر پہنچائے ہیں۔اپنی منفرد طرز تعمیر اور تاریخی ہونے کی وجہ سے دُنیا بھر کے سیاح اس علاقے کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں . یہاں کی حیران کر دینے والی خوبصورتی کو دیکھ کر اس جگہ کے سحر میں ڈوب جاتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔