اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا ۔Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/7nQZXCgWWi pic.twitter.com/aeylHXrTw3
— SBP (@StateBank_Pak) May 19, 2023
کراچی : اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے ٹرپل سنچری کرڈالی۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر299 روپے سے بڑھ کر 301 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 324 روپے پر برقرار رہا ، برطانوی پاؤنڈ 1 روپے اضافے سے 374 روپے کا ہوگیا۔ اماراتی درہم 1 روپے 20 پیسے اضافے سے 82.70 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 30 پیسے اضافے سے 79.70 روپے پر آگیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔