ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تبدیلی کے اثرات ہر سطح پر محسوس کئے جا رہے ہیں۔
سیالکوٹ میں بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ موبائل کلینکس سے شہریوں کو صحت کی سہولت گھروں پر دستیاب ہوگی، گزشتہ چند ماہ سے ڈی ایچ کیو اسپتال کے حالات بھی وزیراعلیٰ کے علم میں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سیالکوٹ کے ڈی ایچ کیو اسپتال کا معائنہ کریں گی، اسپتالوں کی بہتری پہلے ہماری اور پھر افسران کی ذمہ داری بنتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں، مریم نواز کے اقدامات سے صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔