ویب ڈیسک : سوزوکی موٹر کارپوریشن نے اپنے مقبول ترین ماڈل سوزوکی آلٹو 9ویں جنریشن ماڈل کی اگلے سال رونمائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کا اسے سال 2020میں متعارف کرانے کا منصوبہ تھا تاہم کورونا وبا کے باعث اس کی آمد تاخیر کا شکار ہوگئی ۔ انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی تصاویر کے مطابق الیکٹرک ہائبرڈ سوزوکی آلٹو '' سوزوکی سیلیریو'' (کلٹس ) کے تازہ ترین ماڈل کے برعکس زیادہ کشادہ ہے ۔'' ٹوئٹ ٹون'' یا دورنگوں میں سوزوکی آلٹو ہائبرڈ سوزوکی ہسٹلر سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔
660 سی سی کی تین سلنڈر کا کفایتی پٹرول انجن کی حامل سوزوکی آلٹو پانچ مینیئول گیئرز اور آٹومیٹک ماڈل دونوں ورژن میں دستیاب ہے۔ سوزوکی نے ابھی اپنے سب سے مقبول ترین ماڈل کی مزید تفصیل ظاہر نہیں کی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ سوزوکی آلٹو ہائبرڈ کو پاکستان میں باقی دنیا کے ساتھ ہی ریلیز کیا جائے گا۔جبکہ اس گاڑی کی کیا قیمت ہو گی یہ بھی ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔