پبلک نیوز: وفاق اور صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ۔ وفاق، سندھ بلوچستان الیکشن کمیشن کو قانون سازی اور ضروری ڈیٹا فراہم کرنے میں ناکام۔ حلقہ بندی اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کی میٹنگز کی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے وفاق اور صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کے حوالے سے تین نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ بلوچستان میں حلقہ بندی کے کام کا آغاز مورخہ 6 دسمبر 2021 سے شروع کیا جائے گا۔ بلوچستان میں حلقہ بندی کی تکمیل 28 فروری 2021 کو ہوگی۔ اسلام آباد فیڈرل کیپٹل میں حلقہ بندی کا آغاز 25نومبر سے شروع ہوگا. وفاقی دارلحکومت میں3 فروری کو حلقہ بندی اختتام پذیرہوگی۔ سندھ میں حلقہ بندی1دسمبر 2021 سے شروع ہوگا۔ سندھ میں حلقہ بندی 23 فروری 2021کو مکمل کیا جائے گا۔ حلقہ بندی کے فوراً بعد الیکشن کمیشن صوبہ سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹس الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔