پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اسلام آبادمیں انٹری روکنےکی تیاری مکمل

پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اسلام آبادمیں انٹری روکنےکی تیاری مکمل
اسلام آباد پولیس نے مظاہرین سے غیر روایتی طریقوں سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادپولیس نے مظاہرین سےغیرروایتی طریقوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو 50 ہزار سے زائد شیل اور 567آنسوگیس گنز فراہم کر دی ہیں ، اس کے علاوہ 37 ہزار 300 کارتوس، 500 ربڑ بلٹ گنز، 11 ہزار پیپربال اور 17 پیپر گن اہلکاروں کے حوالے کی گئی ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرزاور سندھ پولیس کے اہلکار بھی تیار ہیں۔ مظاہرین کی نشاندہی اور گرفتاری کے لئے ٹیموں کو اسپرے پینٹ بھی دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے علاوہ 5000 رینجرزاہلکار سیکیورٹی کےفرائض انجام دیں گے جبکہ سندھ پولیس کے 500 اہلکار بھی اسلام آباد پولیس کی معاونت کریں گے۔ 4 ہزار 700 ایف سی اہلکار بھی اسلام آباد میں مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے اور افسران سمیت اسلام آبادپولیس کےتین ہزاراہلکارایک شفٹ میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔