ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم کے نہ آنیکا کا معاملہ، پی سی بی کا مختلف آپشنز پر غور

ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم کے نہ آنیکا کا معاملہ، پی سی بی کا مختلف آپشنز پر غور
لاہور : ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنےکے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی بھارت کے اس فیصلے کے جواب میں ورلڈ کپ بھی نہیں کھیلے گا۔ اگر انڈیا کی ٹیم انکاری رہی تو پاکستان بھی ایشین کرکٹ کانسل سے نکل سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ سمجھتا ہے کہ ایشن کرکٹ کونسل رکن ملکوں کے مفادات کا تحظ نہیں کر سکتی تو کانسل میں رہنے کا کیا فائدہ ہے۔ خیال رہے کہ اے سی سی کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جےشاہ نے پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل سے پوچھے بغیر پاکستان نہ جانے کا بیان دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)کی حکمت عملی 48 گھنٹوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔