گلوکار میکا بین کنسرٹ کے دوران چل بسے

گلوکار میکا بین کنسرٹ کے دوران چل بسے
پیرس: کیریبین ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والے گلوکار بھی دورانِ کنسرٹ دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کیریبین ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والے گلوکار میکا بین کنسرٹ کے دوران اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ یہ کنسرٹ پیرس میں ہو رہا تھا۔ گلوکار میکا بین کو کنسرٹ کے دوران ہی اچانک دل کا دورہ پڑا اور ان کی موت واقع ہوگئی۔
View this post on Instagram

A post shared by Mikaben (@mikaben509)

میکا بین کی موت کے بعد کنسرٹ ہال کی انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ گلوکار کی طبیعت خراب ہونے پر میکا بین کو طبی امداد بھی دی گئی مگر دل کے دورے کی شدت زیادہ ہونے کے سبب گلوکار موقع پر ہی دم توڑ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ اب سے کچھ ماہ قبل بھارت کے معروف گلوکار کرشناکمار کناتھ عروف کے کے بھی کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے سبب اس دنیا کو الودع کہہ گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔