محسن نقوی کی دن رات کی محنت رنگ لے آئی،زرعی شعبہ میں بڑا بریک تھرو

محسن نقوی کی دن رات کی محنت رنگ لے آئی،زرعی شعبہ میں بڑا بریک تھرو
لاہور: وزیراعلیٰ محسن نقوی کی دن رات کی محنت رنگ لے آئی، زرعی شعبہ میں بڑا بریک تھرو، گندم،گنے اورسویا بین کے تین گنا زیادہ پیداواردینے والے بیجوں کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی دن رات کی محنت رنگ لے آئی، زرعی شعبہ میں بڑا بریک تھرو۔ گندم،گنے اورسویا بین کے تین گنا زیادہ پیداواردینے والے بیجوں کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔گندم،گنے اورسویا بین کے بیجوں سے تجرباتی طورپر تین گنازیادہ پیداوار حاصل کی گئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نے تین گنا زیادہ پیداوار والے گندم،گنے اورسویا بین کے بیجوں کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ میں‌بتایا گیا کہ گنے کی اس وقت پیداوار 700 من ہے جبکہ نئی وارئٹی سے 2200 من پیداوار حاصل ہو سکے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گندم،گنے اورسویا بین کے نئے بیج دیکھے اوران بیجوں سے اگنے والے گندم،گنے اورسویا بین کے پودوں کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ نے ان بیجوں کو زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے اہم اقدام قرار دیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ بیج مارکیٹ میں آنے سے کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار میں تین گنااضافہ ہوگا۔ کسان کی آمدن بڑھے گی اورزرعی شعبہ میں حقیقی معنوں میں پھلے پھولے گا۔ سویا بین کی پیداوار سے آئل امپورٹ سے نجات ملے گی۔ امید ہے کہ آئندہ سال یہ بیج کمرشل استعمال کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے زرعی یونیورسٹی کی طلبا وطالبات کی سوسائٹیز کی انرولمنٹ مہم کے لئے لگائے سٹالز کابھی دورہ کیا۔وزیراعلی مختلف سٹالز پر گئے،طلبا وطالبات سے گفتگو کی اور سوسائٹیز کے افعال کار بارے میں دریافت کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے5ہزار روپے فیس ادا کرکے زرعی یونیورسٹی کی ٹیک سوسائٹیزکی ممبر شپ حاصل کی۔ایک سٹال پر طلبا وطالبات نے ”دل دل پاکستان،جان جان پاکستان“ کا ملی نغمہ سنایا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ملی نغمہ سنانے والے طلبا وطالبات کو داد دی۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،بلا ل افضل،انسپکٹر جنرل پولیس،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری زراعت اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔