ویب ڈیسک:ملتان بیرون دہلی گیٹ محلہ ہزاریاں زوردار دھماکے سے 3 منزل عمارت گر گئی جس میں 4افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی تفتیش میں کہا گیاہے کہ گھر میں کچھ افراد بھی موجود تھے۔نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں نے 3 افراد ڈیڈ قرار دے دیا ہے جبکہ 2 شدید زخمی ہیں۔
مرنے والوں میں 40سالہ منشاء،55سالہ صفیہ بی بی اور 35 سالہ ریاض اور بانو شامل ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں 40سالہ فیاض،60سالہ اعجاز شامل ہیں۔
مقامی افراد سے معلومات کے مطابق یہ 5۔1 مرلہ کا 3 منزلہ مکان تھا جوکہ مکمل گر گیا ہے۔اس مکان کا مالک اسی گھر میں آتشبازی کا سامان بناتا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔