تھریٹ ملنے کے بعد کوئی آپشن نہ تھا،کیوی چیف ایگزیکٹو

تھریٹ ملنے کے بعد کوئی آپشن نہ تھا،کیوی چیف ایگزیکٹو

آکلینڈ(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے ایک بیان میں کہا کیوی ٹیم کولاحق خطرے کی تفصیلات نہ پاکستان کو بتائی گئی ہیں اور نہ ہی بتائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی خدشات کا بہانہ،پاکستان میں سیریز ختم کرنے والی کیوی ٹیم چارٹرڈ طیارے پر اسلام آباد سے دبئی پہنچ گئی. کیوی ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا، کھلاڑی اور اسکواڈ کے دیگر ارکان 24 گھنٹے تک آئیسولیشن میں رہیں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے اپنی ٹیم کی روانگی میں تعاون پر بی سی بی کا شکریہ ادا کیا، کہا پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کےلئے پرعزم تھے لیکن تھریٹ ملنے کے بعد کوئی آپشن نہ تھا۔ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ خطرے کی بنیادی نوعیت بارے پی سی بی کو آگاہ کر دیا تھا تاہم مخصوص تفصیلات بتائی جا سکتی تھیں اور نہ ہی بتائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے بعد بظاہر پاکستانی کرکٹ بورڈ اور کرکٹ کے معاملات کو زبردست نقصان پہنچ چکا ہے جب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم عین میچ والے روز سکیورٹی الرٹ کی بنیاد پر کھیلنے سے انکار کرتی ہے اور پاکستان کے ساتھ سیریز ہی منسوخ کر دی جاتی ہے۔ اب انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے دورہ پاکستان ہونا بھی مشکل نظر آرہا ہے جبکہ آ سٹریلین بورڈ نے اپنا دورہ انگلش ٹیم کے ساتھ مشروط کر دیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زمینی حقائق سے مکمل آگاہی کیلئے پاکستان میں موجود سکیورٹی ٹیم سے مکمل رابطہ ہے اور تازہ صورتحال پر آگاہی ہے، انہی معلومات کی بنیاد پر چند روز میں فیصلہ ہو گا کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی یا نہیں ۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔