الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر دو مخلتف چیزیں ہیں، وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کہتےہیں الیکشن کمشنر کے کنڈیکٹ پر بہت تحفظات ہیں، اپوزیشن اور الیکشن کمشنر ایک ہی زبان بول رہے ہیں، رپورٹ میں ووٹنگ مشین کے حق میں نکات کو نکال دیا گیا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر دانستہ طور پر اعتراضات کیے گئے، عوام کا ووٹنگ کے عمل پر بھروسہ 33 فیصد سے بہت زیادہ بڑھ گیا۔ جمہوری نظام کو فروغ دینے کےلیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں 58ٹوبی کے تحت کئی جمہوری حکومتوں کا بستر گول کیا گیا، ہمیں معاشی، سیاسی اور قانونی لحاظ سے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، عطاءاللہ مینگل کی آئین اور جمہوریت کےلیے جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 580 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ چھ آٹھ فیصد رہی،مہلک وائرس نے مزید 71 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 206 ہوگئی،63 ہزار 909 مریض زیرعلاج،4 ہزار 964 کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلی بلوچستان کی کرسی لرزنے لگی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کوششیں بھی تاحال ناکام، ناراض اراکین "مائنس جام کمال" فارمولے پر ڈٹ گئے،حکومت کی مصالحتی کمیٹی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار، کہتے ہیں جام کمال نے استعفی نہ دیا تو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ سکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکرپاکستان میں سیریزختم کرنے والی کیوی ٹیم چارٹرڈ طیارے پر اسلام آباد سے دبئی پہنچ گئی، کیوی ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا، کھلاڑی اور اسکواڈ کے دیگر ارکان24 گھنٹے تک آئیسولیشن میں رہیں گے۔