’ہمیں الیکشن کمشنر کے کردار پر تشویش ہے‘

’ہمیں الیکشن کمشنر کے کردار پر تشویش ہے‘

اسلام‌آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کے کردار پر ہمیں تشویش ہے، الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر2مختلف چیزیں ہیں.

اسلام آباد میں وفاقی وزراء فوادچودھری اور شبلی فراز نے نیوز کانفرنس کی ، اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ای وی ایم پر دانستہ طورپر اعتراضات اٹھائےگئے، ای وی ایم کے حق میں مواد کو ضائع کر دیا گیا، فلپائن سمیت دیگرممالک میں ای وی ایم پر شفاف الیکشن کرائےگئے، چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں.

فوادچودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنرکے37اعتراضات میں سے10ای وی ایم کے حوالے سے تھے، الیکشن کمیشن کی جانب سے بے بنیاد اعتراضات لگائے گئے، الیکشن کمیشن نے جو الیکشن کرائے تمام متنازع ہوئے، جو کام حکومت نے کرنا ہے آپ نے اس کے خلاف جانا ہوتاہے، اپوزیشن کو بڑی سوچ رکھنی ہوگی، ملک میں عوام الیکشن کے موجودہ نظام کے خلاف ہیں، ملک میں اپوزیشن انتہائی نالائق بچوں پر مشتمل ہے.

انہوں نے مزید کہا عمران خان2016سے ای وی ایم کو اسپورٹ کر رہے ہیں ، میں نہ مانوں کی رٹ سے جمہوریت پر سے اعتبار کم ہوگا،حکومت اصلاحات کی بات کرتی ہے، اپوزیشن والے کروانا نہیں چاہتے، اپوزیشن والے اپنے پاؤں سے آگے کی سوچ رکھیں، شیطان بھی دھرنا دے تو مریم نوازاس کی بھی حمایت کریں گی.

اس موقع پر وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو مشین کو دیکھنے کی دعوت دی،بد قسمتی سے الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں تعاون نہیں کیا، حکومت نے شفاف انتخابات کے یے سنجیدہ کوشش کی ہے، عمران خان نے کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل امپائر متعارف کرائے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔