راولپنڈی(پبلک نیوز) پاک فوج کی مصر میں ہونے والی جنگی مشقوں میں شرکت، کثیر الملکی مشق برائٹ اسٹار محمد نجیب ملٹری بیس پر منعقد کی گئی ، میزبان مصر کے ساتھ 20 ممالک کے دستوں نے مشقوں میں شرکت کی.
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے ساتھ امریکہ، سعودی عرب، اردن،قبرص،عراق،بحرین، سوڈان، مراکش نے مشقوں میں شرکت کی ، میزبان مصر کے ساتھ 20 ممالک کے دستوں نے مشقوں میں شرکت کی ، کینیا،اٹلی،اسپین، متحدہ عرب امارات، تیونس نائجیریا، تنزانیہ اور فرانس بھی مشقوں میں شامل تھے، پاکستان کی تینوں مسلح افواج پر مشتمل دستے نے 2009 کے بعد پہلی بار حصہ لیا، مشق کی اختتامی تقریب محمد نجیب ملٹری بیس پر ہوئی.
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کی اختتامی تقریب میں انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے شرکت کی، دو ہفتوں کی طویل مشق علاقائی ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت پر مرکوز تھی ، مصری وزیر دفاع اور کمانڈر انچیف ، جنرل محمد ذکی اور 20 ممالک کے فوجی حکام بھی موجود تھے،مشقوں میں ہوائی جہازوں ، ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں سمیت مختلف ہتھیاروں کااستعمال کیا گیا جبکہ ایکسرائٹ برائٹ سٹار 1980 سے باقاعدگی سے منعقد کی جا رہی ہے.