کوئٹہ ( پبلک نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا دورہ کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ متحرک، صادق سنجرانی کی بلوچستان میں سیاسی بیٹھکوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ کے ہمراہ سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر احمد خان اور سینیٹر سرفراز بگٹی بھی متحرک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض صوبائی وزرا اور ایم پی ایز کو منا لیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 40 سے زائد صوبائی ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ناراض صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی اگلے ہفتے قائم کی جائے گی۔ کمیٹی میں سینیٹرز، رکن قومی اسمبلی، صوبائی وزرا اورا ارکان پر مشتمل ہو گی۔