صوبہ پنجاب میں کورونا کے 19 نئے کیسز رپورٹ
07:46 AM, 19 Sep, 2022
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں کورونا کے 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ مریضوں میں حالیہ اضافے کے بعد صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 521,997 ہو چکی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 506,310 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 ہلاکت فیصل آباد سے رپورٹ ہوئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,610 ہو چکی ہے۔ گذشتہ روز کورونا کے 6234 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک اب تک مجموعی طور پر 12,014,054 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا وائرس کے 8، بہاولپور سے 4، راولپنڈی سے 3، ساہیوال، قصور، چکوال اور گجرات سے 1 ایک کیس رپورٹ ہوا۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.3 فیصد، لاہور میں 0.5 فیصد، بہاولپور میں 6.5 فیصد اور راولپنڈی سے 0.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔