شاہین آفریدی نے بابراعظم کیساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

شاہین آفریدی نے بابراعظم کیساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
لاہور: فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے بابر اعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی ہے۔ شاہین آفریدی نے بابر اعظم کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاہین شاہ آفریدی نے دل کی ایموجی کےساتھ "فیملی" کا کیپشن لکھا ۔ تصویر میں دونوں کھلاڑیوں کے سامنے بورڈ گیم شطرنج بھی دکھائی دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی لڑائیوں کی افواہیں گردش میں تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔