قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر حکومت پنجاب ناراض

قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر حکومت پنجاب ناراض

 ویب ڈیسک: صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر  کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی  اپ گریڈیش  پر حکومت پنجاب ناراض  ہے۔ 

صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے پریس کانفرنس کی، جس میں کہا کہ 6 مہینے سے جس پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے آج وہ شروع ہونے جارہا ہے۔ کھیلتا پنجاب گیمز کو باقاعدہ لانچ کر رہے ہیں، کھیلتا پنجاب پروگرام پنجاب کی نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہے۔ آج تک تاریخ میں ایک ساتھ 10 لاکھ کھلاڑیوں کو انگیج نہیں کیا گیا۔ 15 ہزار کلبز کی رجسٹریشن مکمل کرلی اور وہ بھی ان کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

  ان کا کہنا تھا کہ ہم 10 لاکھ کھلاڑی ان گیمز میں کھیلیں گے۔ کھیلتا پنجاب میں ضلعی سطح سے میچز شروع ہوں گے جو صوبائی سطح پر جائیں گے۔ ان کھیلوں میں انڈر 22 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ کھیلتا پنجاب کھیلوں میں 10 کروڑ روپے سے زیادہ کے انعامات دیئے جائیں گے۔ 7 نومبر کو کھیلتا پنجاب کے فائنلز ہوں گے جبکہ  7 دن تک کھیلتا پنجاب گیمز کے لیے رجسٹریشن جاری رہے گی ۔ ہر ضلع میں کھلاڑیوں کو 11 لاکھ روپے کے انعام دیئے جائیں گے۔

فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر 6 کھیل اور ڈویژنل سطح پر ٹوٹل 12 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔  گیمز میں شریک کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس اور ٹرانسپورٹ الاونس بھی دیا جائے گا، اس ایونٹ پر تقریباً 30 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، کھیلتا پنجاب گیمز 2 اکتوبر سے 11 اکتوبر انٹر کلب ڈسٹرکٹ میچز کھیلے جائیں گے، 16 سے 29 اکتوبر تک انٹر ڈسٹرکٹ ڈویژنل میچز کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 نومبر سے 7 نومبر تک انٹر ڈویژنل کے فائنل مقابلے ہوں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں پر پی سی بی نے مشاورت نہیں کی، قذافی اسٹیڈیم کے پراجیکٹ پر ہمیں اعتماد میں لینا چاہیئے تھا۔ قذافی اسٹیڈیم کا علاقہ سپورٹس بورڈ پنجاب کا ہے اور ہم نہیں چاہ رہے تھے کہ کوئی نیا محاذ کھلے، امید ہے اس حوالے سے جلد پی سی بی کے ساتھ مشاورت ہوگی۔

Watch Live Public News