پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،20 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،20 اپریل 2021
پاکستان میں کورونا سے مزید 137 اموات، مجموعی تعداد 16 ہزار 453 ہوگئی، 24 گھنٹوں کےدوران 5 ہزار 445 نئے کیس رپورٹ، فعال کیسز بڑھ کر 83 ہزار 298 تک جاپہنچے، 6 لاکھ67 ہزار131مریض صحت یاب بھی ہو چکے۔وفاقی حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب، وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں حکومت فرانس کے سفیر کی ملک بدری کی قرارداد آج قومی اسمبلی میں پیش کرے گی، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے نام نکالنے کے ساتھ مقدمات بھی ختم کئے جائیں گے، کالعدم جماعت لاہور سمیت ملک بھر سے دھرنے اور مظاہرے ختم کرے گی۔حکومت اورکالعدم جماعت کاعشق رسول کاطریقہ مختلف ہے،کیافرانسیسی سفیرکونکالنےسےگستاخی رک جائےگی؟وزیراعظم کاقوم سےخطاب میں سوال،کہافرانس سےتعلقات توڑنےکامطلب یورپ سےتعلقات ختم کرناہے،احتجاجی مظاہروں سےفرانس کوتونہیں،لیکن پاکستان کوضرورنقصان ہوگا۔میڈیا پر بلیک آؤٹ ہے، ملک افواہوں کی زد میں ہے، پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کہتے ہیں ہم سب غلامان رسول ہیں، وزیراعظم کو اسمبلی میں آکر پالیسی بیان دینا چاہیے، وزیر داخلہ نے ایوان کی توہین کی ہے، حکومت نے ہر وہ کام کیا جس سے نفرت اور تضحیک ہوئی، آپ جو بو رہے ہیں، وہی کاٹنا پڑے گا۔خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر شہید، سرجن ڈاکٹرعبدالکبیر اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، صوبے میں شہید ڈاکٹروں کی تعداد 60 ہوگئی، سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصردرانی بھی کورونا سے انتقال کرگئے، مرحوم کئی روز سے میواسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

Watch Live Public News