کراچی ( ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ساری خرابی وزیر اعظم کی ہی پیدا کردہ ہے ٗ وہی ٹھیک کریں یا گھر جائیں۔ حکومت نے سڑکوں پر ایکشن کیا اور پارٹی کو کالعدم قرار دیدیا اور اس سے قبل جتنے بھی معاہدے کئے ہیں ان کو پارلیمنٹ میں نہیں لایا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کسی معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن کیا اور کالعدم قرار دے دیا، لوگ قتل ہوئے، 500 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔تحریک انصاف کی حکومت پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔https://twitter.com/MediaCellPPP/status/1384443789121568770انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کوئی بیان نہ دیا، کسی بھی سطح پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،اب پی ٹی آئی پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، وزیراعظم، یہ آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں یا گھر جائیں۔مزید برآں پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی اور اس سلسلہ میں ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام پارٹی رہنمائوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔