اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سینئر صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس، فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو فون کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے فائرنگ میں ملوث شخص کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ابصار عالم پر فائرنگ کرنے والے قانون سے بچ نہیں سکیں گے۔ بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔