وفاقی کابینہ سے غیر ملکی فوج کیلئے کراچی سے کابل مال کی ترسیل کی اجازت طلب

وفاقی کابینہ سے غیر ملکی فوج کیلئے کراچی سے کابل مال کی ترسیل کی اجازت طلب

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی کابینہ سے افغانستان میں غیر ملکی فوج کے لیے کراچی سے کابل مال کی ترسیل کی اجازت طلب کر لی گئی۔

دستاویز کے مطابق وزارت تجارت نے اقوام متحدہ کی طرف سے افغانستان کیلئے درآمد شدہ آرمڈ کیریئر وہیکلز کی منتقلی کی اجازت مانگ لی۔ کراچی سے کابل پانچ 40 فٹ کنٹینرز میں 10 اے پی سیز اور سپیئر پارٹس منتقل کی جائیں گی۔

کہا گیا ہے کہ افغانستان میں یونیسف کی گاڑیوں کیلئے 20 فٹ کنٹینر میں سپیئر پارٹس ہیں۔ افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ میں ہر قسم کے گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی درآمد کی ممانعت ہے۔ ماضی میں بھی وفاقی کابینہ نے اس طرح کے سامان کی ٹرانزٹ کی خصوصی اجازت فراہم کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔