لاہور (پبلک نیوز) ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کا معاملہ، سیشن کورٹ میں ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف صندل خٹک کی درخواست پر سماعت، سیشن عدالت نے تفتیشی افسر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے مزید سماعت مئی کے پہلے ہفتہ تک ملتوی کر دی۔
صندل خٹک کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس انکوائری شروع کررکھی ہے۔ میں پاکستان کی شریف شہری ہوں۔ ایف آئی اے نوٹسز جاری کرکے ہراساں کر رہا ہے۔ عدالت فوری ایف آئی اے کو انکوائری روکنے کا حکم دے۔