ممتاز گلوکار آصف جاوید کورونا سے انتقال کر گئے

ممتاز گلوکار آصف جاوید کورونا سے انتقال کر گئے

لاہور (پبلک نیوز) ممتاز گلوکار اور شہنشاہ غزل مہدی حسن کے شاگرد خاص آصف جاوید مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

مرحوم گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث زیر علاج تھے۔ ان کی تدفین کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ آصف جاوید غزل گائیکی میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ دنیائے موسیقی میں انکی اورگلوکارہ افشاں کی جوڑی نے بر سوں نام کمایا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔