وفاقی وزیرصحت کا زندگی بچانے والی ادویات سستی کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرصحت کا زندگی بچانے والی ادویات سستی کرنے کا اعلان
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اپنا عہدہ اٹھاتے ہی بڑا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی اولین ترجیح ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافےکی تفصیلات منگوا لی ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کابینہ اور وزیراعظم سے رہنمائی لی جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحت ایسا شعبہ ہے جس پر ٹیکس کم سے کم ہونا چاہیے۔ صحت کے شعبے میں ٹیکس میں کمی بارے وزارت خزانہ کا تعاون بھی درکار ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ غریب کو سستا اور معیاری علاج مہیا کیا جا سکے۔ وعدہ ہے زندگی بچانے والی سستی ادویات جلد عوام کی پہنچ میں ہونگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔