مینار پاکستان جلسے میں سیکیورٹی خدشات، ڈی سی کا خط

مینار پاکستان جلسے میں سیکیورٹی خدشات، ڈی سی کا خط
لاہور: مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کو خط میں لکھا کہ مینارِ پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مینارِ پاکستان پر کل ہونے والے جلسے پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی قیادت کو خط لکھ دیا ہے۔جس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مینارِ پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات موجود ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں۔ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مینار پاکستان جلسے کیلئے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ آزاد و خود مختار پاکستان چاہتے ہیں تو مینارِ پاکستان پر آئیں۔ سب پاکستانیوں کو اس جدوجہد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،جمعرات کو میں مینارِ پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر رہا ہوں۔ اس سے قبل پشاور اور کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے عوامی جلسے کیے جا چکے ہیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے مینارِ پاکستان پر بڑا عوامی جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا ، کل ہونے والے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔