مرغی کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے مافیا ملوث، ہوشربا انکشافات

مرغی کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے مافیا ملوث، ہوشربا انکشافات
کیپشن: مرغی کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے مافیا ملوث، ہوشربا انکشافات

ویب ڈیسک :  وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ حکام نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے کارٹل بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر  محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے حکام نے چکن فارمرز اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا  ہے ۔
حکام کا کہناہے کہ عوام کو سستا چکن فراہم کرنا ترجیح ہو نی چاہیے لیکن ملی بھگت سے چکن مافیا وٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتا ہے۔
حکام نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پچھلے چند روز سے چکن کی فی کلو قیمت میں 200 روپے تک اضافہ کیا گیا ہےاور اس کا جواز مصنوعی قلت کوبنایا گیا ہے حالانکہ ایسا نہیں تھا ۔
محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے حکام کا کہناہے کہ فارمرز اور اسٹاک ٹریڈرز سے ڈیٹا منگوا لیاگیا ہے جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News