عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ

عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ
کیپشن: عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ

ویب ڈیسک: عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ مکمل،سخت سیکیورٹی میں واپس روانہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ بشریٰ بی بی شفا ہسپتال سے واپس روانہ ہوگئی،بشری بی بی کو سخت سیکیورٹی میں پولیس نفری اسپتال سے لے کر واپس روانہ ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی انڈوسکوپی اور الٹرا ساؤنڈ اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں،بشری بی بی کی رپورٹس ہسپتال انتظامیہ ہائیکورٹ میں جمع کروا دے گا۔

قبل ازیں بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی نجی ہسپتال میں موجود تھے، بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں نجی اسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

Watch Live Public News