ویب ڈیسک: ملک بھر میں اہم تعیناتیوں کیلئے حکومت نے اہم شرط ختم کردی ہے۔ جس کے بعد ماہانہ20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےاہم تعیناتیوں میں 65سال تک عمرکی حد ختم کردی۔ تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دورحکومت کی پالیسی میں ترامیم کردی گئیں۔ ترامیم کے لیےوفاقی کابینہ سے سرکولیشن کےذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔
کابینہ نےاسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی2019 میں ترامیم کی منظوری دی۔ تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اسپیشل پروفیشنل پےاسکیلزکے تحت تعیناتیوں کےلیےعمر کی بالائی حد نہیں ہوگی۔ اب65 سال کےبعد تعیناتی اور موجودہ تعیناتی میں65 سال کے بعدتوسیع ہوسکے گی۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کی تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں نئےٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نےوفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کاربڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ باصلاحیت پیشہ ورافراد،تکنیکی ماہرین اورکنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت عالمی معیارکا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کررہی ہے۔ وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزیرمؤثر بنایا جائے گا۔