کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی

کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی
کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی۔ چیف انجینئر واٹر بورڈ ظفر پلیجو کا کہنا ہے کہ دھابیجی میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن نمبر 5 بریک ڈاؤن کے باعث پھٹی ہے۔ جمعہ کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاون ہوا۔ بریک ڈاؤن کے سبب 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ متاثرہ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ آج رات تک متاثرہ لائن کی مرمت مکمل کرلی جائے گی۔ لائن نمبر 5 سے پانی کی سپلائی معطل ہونے کے بعد متبادل لائنوں سے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔