ناران اور کاغان کی آبشاریں اور چشمے

01:20 PM, 20 Aug, 2021

احمد علی
عقیل احمد خیبر پختونخوا کے خوبصورت ضلع مانسہرہ کی وادی کاغان کے حسین نظارے بلند و بالا پہاڑ بہتی آبشاریں اور ٹھنڈے پانی کے چشمے یہاں آنے والوں کا دل مو لیتے ہیں ناران آنے والے سیاح حسین نظاروں سے لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ علاقائی دھنوں پر رقص کرکے اپنے سفر کو یادگار بنانے میں مصروف ہیں. ضلع مانسہرہ کی حسین وجمیل وادی کاغان میں سیاحوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ناران کے سیاحتی مقام بٹہ کنڈی میں سیاح ٹھنڈے موسم سے خوب لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ وادی کے حسین نظاروں بہتی آبشاروں اور جھرنوں کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کررہے ہیں جبکہ کچھ سیاح سڑک کے کنارے علاقائی دھنوں پر رقص کر کے بھی اپنے دورہ کو یادگار بنانے میں مصروف ہیں۔ وادی کاغان آنے والے سیاح مانسہرہ کے سیاحتی مقامات لولو سر جھیل، بابو سر ٹاپ اور موتی کی طرح بہتے سفید پانی کے جھرنوں سے لطف اندوز ہونے کیساتھ ساتھ یہاں کے پکوانوں سے بھی لطف اٹھا رہے ہیں جبکہ خواتین سیاح شاپنگ میں بھی مصروف دیکھائی دیتی ہیں۔ ناراں آنے والے سیاحوں کو ہوٹل مالکان کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانے کی اپیل کی جارہی تاکہ اس موزی مرض کے پھیلاو کو روکنے میں مدد مل سکے۔
مزیدخبریں