سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری

سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا پانچواں سسٹم راجسھتان اور سندھ میں موجود ہے، جس کے وجہ سے بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار کی رات تک جاری رہے گا . تفصیلات کے مطابق وسطی سندھ اور مشرقی میں آج سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ اتوار تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا پانچواں سسٹم راجسھتان اور سندھ میں موجود ہے، جس کے وجہ سے بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار کی رات تک جاری رہے گا دوسری جانب شہید بینظیرآباد، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو میں نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں لورالائی، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، بارکھان، سبی، قلات، لسبیلا، موسی خیل، اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اورمقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔دوسری جانب آج سے جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت، کشمیر، اور شمال مشرقی بلوچستان، بالائی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقے پڈعیدن میں 364 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔خیرپور میں گذشتہ 10روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچادی ہے،مکان کی چھت اور آسمانی بجلی گرنے سے 50سے زائد افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کرنے میں دشواری کا بھی سامنا ہے، خیرپور شہر سمیت آٹھوں تحصیلوں میں سیلابی صورتحال ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ لاڑکانہ میں تین روز سے جاری بارشوں سے شاہراہیں اور گلیاں تالاب بن گئیں ہیں ، مکان کی چھتیں گرنے کے واقعات میں اب تک 19 افراد جان بحق ہو چکے ہیں، 50 سے زائد افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔جبکہ سکھر میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے۔ شہر بھر میں 3 روز سے جاری بارش نے جل تھل کردیا، شہر کی سڑکوں پر گندا پانی بھی جمع ہے۔ سکھر کے تجارتی مراکز میں کئی فٹ پانی کھڑا ہے، پرانا سکھر، گھنٹہ گھر، جیل روڈ پر4سے5فٹ تک پانی جمع ہے اور پرانا سکھر کے علاقے میں عوام کیلئے کشتی چلائی گئی ہے۔بدین میں بارشوں اور سیلاب سے 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 225 تک پہنچ گئی ہے۔بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، صوبے میں سیلاب اور حادثات کے سبب 215 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، بلوچستان میں بارشوں سے 225 افراد جاں بحق ہوگئے، صوبے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا جانے والے راستے تاحال بند ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔