سیلاب زدگان کی مدد پاک فوج کا قومی فریضہ ہے، آرمی چیف

سیلاب زدگان کی مدد پاک فوج کا قومی فریضہ ہے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، سیلاب زدگان کی مدد پاک فوج کا قومی فریضہ ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ کیا اور صوبے میں سیلاب کی صورتحال بارے معلومات حاصل کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈر بلوچستان کور کو صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے کاموں کے لیے سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کیاجائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے اور فوج تمام ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے، فوج ہنگامی بنیادوں پر مواصلاتی نظام اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر کام کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔