لاہور: اگلے ہفتے سے شہریوں کیلئے آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنئی سہولت کا آغاز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے واٹس ایپ نمبر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس کی تمام سروسز واٹس ایپ پر دستیاب ہونگی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نمبر محفوظ کر کے15 سروسز استعمال کر سکیں گے۔ شہری 03317871787 پر تمام سروسز استعمال کر سکیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق ہیلو اسلام وعلیکم لکھنے کے بعد مینیو سامنے آئے گا۔ شہریوں کو واٹس ایپ پر پولیس سروسز استعمال کرنے میں آسانی ہوگی۔ شہریوں گوگل کی بجائے واٹس ایپ سے تفصیلات مل جائیں گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اگلے ہفتے سے شہریوں کے لیئے واٹس ایپ سروس کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔